کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین/ تصاویر: الطاف حسین) الغوثیہ ویلفئیر آگنائزیشن پاکستان کی جانب سے نشتر پارک کراچی میں اجتماعی شادیوں کا گزشتہ دن انعقاد کیا گیا- اجتماعی شادیوں میں 140 جوڑوں کی شادی کا اہتمام کیا گیا- 28 مارچ کو نشتر پارک کراچی میں 21 ویں سالا نہ اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں جوڑوں کو آرگنائزیشن کے بانی محمد حسین روموی اور پاکستان کی مشہور شخصیات نے اپنی دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ الغوثیہ ویلفئیر آرگنائزیشن کے ساتھیوں نے پورے پاکستان سے شرکت کی اور ہمیشہ کی طرح اس شادی میلہ میں اپنی خدمات پیش کی۔ الغوثیہ ویلفئر آرگنائزیشن پاکستان ملک کی واحد ایسی سماجی تنظیم ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر مستحق لوگوں کی اجتماعی شادیاں منعقد کراتی ہے اور انہیں ایک اچھے پروگرام میں ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں ضروریات زندگی کے لیے تحا ئف و جہیز کے سامان کے ساتھ رخصت کرتی ہے۔ الغوثیہ ویلفئر آرگنائزیشن گزشہ دو دہایوں سے اس مشن کو جاری رکھے ہوۓ ہے اور ہر سال اجتماعی شادیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے-الغوثیہ ویلفئر آرگنائزیشن مستحق لڑکیوں جن کے والدین نہیں ہوتے ہیں یا پھر ان کے گھر والوں کی استطاعت نہیں ہوتی ہے ایسے غریب اور مستحق گھروں کی لڑکیوں کی شادیاں الغوثیہ ویلفئر آرگنائزیشن منعقد کرواتی ہے- اس اجتماعی شادی کی تقریب میں نظامت کے فرائض معروف کومیڈین سلیم آفریدی نے کی سلیم آفریدی نے نوپ نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ میں الغوثیہ ویلفئر آرگنائزیشن کی طرف سے ہر سال منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریبات میں گزشتہ 12 سالوں سے آرہا ہوں اور بلاشبہ الغوثیہ ویلفئر آرگنائزیشن اور ان کے بنی محمد حسین روموی نے جس طرح یہ پر وقار شاندار میلہ سجایا ہے وہ داد تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ اس نفسہ نفسی کی دور میں دوسروں کے درد کو سمجھنا اور پھر ان کو شاندار طریقے سے رخصت کرنا یہ کوئی آسان کام نہیں ہے اور میری دعا ہے کہ الله تعالیٰ الغوثیہ ویلفئر آرگنائزیشن کو قائم و دائم رکھے- جبکہ اس تقریب میں ممبر قومی اسمبلی ساجد احمد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی-
الغوثیہ ویلفئیر آگنائزیشن پاکستان کی جانب 140 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کے میلے کی تصویری جھلکیاں
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()
![]()