تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مانسہرہ میں موبائل اور نقدی چوری کرنے والے دو چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے

مانسہرہ میں موبائل اور نقدی چوری کرنے والے دو چور عوام کے ہتھے چڑھ گئے

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) جبوڑی بازار مانسہرہ میں موبائل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ میں سے دو افراد موقع واردات پر دھر لیے گئے جبکہ تین افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ پر جبوڑی بازار کے مرکزی چوک میں سوزوکی ٹریلہ کے ذریعے سستے کیلے فروخت کرنے والے کے ہجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوے موبائل چوری کرنے والے گروہ میں سے قاسم ولد اقبال ساکن چھتر اور چنزیب ولد نامعلوم ساکن چھتر کو مقامی افراد نے موقع پر دھر لیا جبکہ تین دیگر افراد بلال ولد حضرت کریم ساکن کوہستان۔ حضرت نبی اور فیضان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی افراد نے پکڑے گئے چوروں کی خوب درگت بنائی تاہم انجمن تاجران جبوڑی کے صدر کی مداخلت پر چوروں کو انجمن کے مرکزی آ فس میں بند کرکے تھانہ شنکیاری کے ایس ایچ او کو اطلاع دی گئی۔ شیراز احمد نے بروقت جبوڑی پہنچ کر دونوں ملزمان کو گاڑی سمیت تحویل میں لیتے ہوے سرکاری مہمان خانے منتقل کردیا۔ یاد رہے کہ مذکورہ گروہ میں شامل افراد پچھلے کئی جمعوں سے کیلوں کی گاڑی سے خریداری کرنے والے درجن سے زائد افراد کے موبائل فون اور نقدی چرانے کا ارتکاب کر چکے ہیں۔ متاثرہ افراد نے شک کی بنا پر گزشتہ روز نگرانی کا فیصلہ کیا جس میں وہ کامیابی سے ہم کنار ہوۓ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔ رہنما فنکشنل لیگ کراچی

کراچی، (ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) انور عظیم خان اور اسامہ جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے