تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اسسٹنٹ کمشنر و محکمہ خوراک فوڈ کنٹرولر کی مانسہرہ کالج دورہا اور ٹھاکرہ میں بڑی کاروائی, مضر صحت پاپڑ، مرنڈہ، بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل، 3 افراد گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر و محکمہ خوراک فوڈ کنٹرولر کی مانسہرہ کالج دورہا اور ٹھاکرہ میں بڑی کاروائی, مضر صحت پاپڑ، مرنڈہ، بنانے والی 3 فیکٹریاں سیل، 3 افراد گرفتار

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد اور محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے کالج دورہا اور ٹھاکرہ مانسہرہ میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت پاپڑ، مرنڈہ، بنانے والی 3 فیکٹریوں کو سیل کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مانسہرہ انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی مشترکہ بڑی کاروائی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کے لئے خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد اور محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے کالج دورہا اور ٹھاکرہ مانسہرہ میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے مضر صحت پاپڑ، مرنڈہ، بنانے والی 3 فیکٹریوں کو سیل کر کے 3 افراد کو گرفتار کرلیا اس کے ساتھ ساتھ سیٹزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر طلعت فہد اور محکمہ خوراک کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اشیاء خوردنی فروخت کرنے والے دوکانداروں کو ہدایات جاری کی عوام کو ملاوٹ سے پاک اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء فروخت کی جائیں ورنہ سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔ رہنما فنکشنل لیگ کراچی

کراچی، (ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) انور عظیم خان اور اسامہ جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے