مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی زیر قیادت مانسہرہ پولیس نے ماہ ستمبر 2019 کے دوران منشیات ایکٹ کے تحت 139 مقدمات اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت 65 مقدمات رجسٹرڈ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقدمات میں مطلوب 35 مفرور مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔ ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کی ہدایات پر ضلع مانسہرہ کے تمام ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام تھانہ جات کی حدود میں ماہ ستمبر کے دوران 25 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے۔ دوران آپریشنز 52 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 40 عدد مختلف ساخت کا اسلحہ اور 298 کارتوس برآمد کیئے گئے۔ اور 266 مقامات پر سنیپ چیکنگ کے دوران 781 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 11عدد مختلف قسم کا اسلحہ اور 592 کارتوس برآمد کئے گئے۔دوران سرچ آپریشن مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری/ مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ پولیس نے سنگین مقدمات سمیت دیگرمختلف مقدمات میں مطلوب 35 مفرور ملزمان کو گرفتار کیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراٖد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 72 پستول، 20 بندوقیں، 5 رائفلیں، 4 عدد کلاشنکوف اور 1234 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 65 مقدمات درج کیئے گئے۔ منشیات فروشوں کے خلاف ماہ ستمبر میں مانسہرہ پولیس نے مجموعی طور پر 79 کلو 388 گرام چرس اور 35 گرام ہیروئین برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت 139 مقدمات درج کیئے گئے۔ تمام تھانہ جات کی حدود میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں فائرنگ ایکٹ کے تحت 36 مقدمات درج کیئے گئے۔ ضلع میں امن کے قیام کے لیئے مانسہرہ پولیس نے 1371 افراد کے خلاف 54 /109 اور 55/ 109 کے تحت کاروائی انسدادی عمل میں لائی۔ جبکہ 898 افراد کے خلاف 107 / 55 کے تحت کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 857 گھروں کو چیک کیا گیا کرایہ کے گھر اور کرایہ دار کی انٹری متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر مالک مکانات اور کرایہ داروں کے خلاف
(10 Rented Building Ordinance)
کے تحت 10مقدمات درج کیئے گئے۔سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر 20 حساس مقامات کے خلاف
(12 Security Ordinance)
کے تحت مقدمات درج کیئے گئے۔ لاوڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر مانسہرہ پولیس نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج کئے گئے۔ پال آفس مانسہرہ میں ماہ ستمبر 2019 کے دوران 748 گمشدگی کی رپورٹس درج ہوئی۔ جبکہ 2120 افراد کو کریکٹر سرٹیفیکٹ ایشو کرنے کے ساتھ ساتھ 158 نئے کرایہ داروں کی انٹری کی گئی اور 84 افراد کو لیگل ایڈوائز دی گئی۔ ضلعی مصالحتی کمیٹی مانسہرہ میں کل 78 درخواستیں موصول ہوئی جن میں سے 40 درخواستوں پر فریقین کے مابین صلح کرادی گئی۔ جبکہ 38 درخواستوں پر فریقین کو قانون کے مطابق لیگل ایڈوائز دی گئی۔ دفتر ڈی پی او مانسہرہ میں قائم کردہ پاس آفس میں ماہِ ستمبرکے دوران 16کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں سے 10 کا معاملہ قانون کے مطابق حل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ضلع مانسہرہ میں قائم کردہ Office Pakistan Citizen Portal میں 215 کمپلینٹس موصول ہوئی جن میں تمام کمپلینٹس قانون کے مطابق حل کردیا گیا،عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کی عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف مانسہرہ پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ اور کسی بھی جرم کی فوری اطلاع متعلقہ تھانے کو دیں۔ پولیس افسران کو اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ وہ عوام دوست پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ کسی بھی پولیس آفیسر، ایس ایچ او تھانہ اور محرر سٹاف کو ہزگز اجازت نہیں کہ وہ عوام کے ساتھ بداخلاقی کریں۔
![]()