تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص سول ہسپتال دل کے وارڈ میں خاتون مریضہ کی حالت بگڑ گئی مریضہ کی منتقلی پر ایمبولینس نہ ملنے پر خاتون تڑپ تڑپ کر جانبحق مشتعل ورثاء کا ہنگامہ 5 ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے گئے

میرپورخاص سول ہسپتال دل کے وارڈ میں خاتون مریضہ کی حالت بگڑ گئی مریضہ کی منتقلی پر ایمبولینس نہ ملنے پر خاتون تڑپ تڑپ کر جانبحق مشتعل ورثاء کا ہنگامہ 5 ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے گئے

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کےعلاقے راجڑ کالونی کی رہائشی خاتون شریمتی کملا زوجہ نارائن کو لایا گیا جہاں پر مریضہ کا علاج کیے بغیر انہیں این آئی سی وی ایچ ڈی ہسپتال ٹنڈو محمد خان لیکر جانے کو کہا گیا۔ ورثاء ایمبولینس کی تلاش میں سول ہسپتال میں گھومتے رہے ایمبولینسز ڈرائیورز نے ایڈوانس پیسے طلب کیے پیسے نہ ہونے کے سبب خاتون ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر جانبحق ہوگئی۔ متوفی خاتون کے ورثاء کا اس عمل کے خلاف احتجاج ہنگامہ آرائی کی گئی۔ سول ہسپتال کے دل کے وارڈ میں توڑ پھوڑ کرکے ہسپتال میں کھڑی پانچ ایمبولینس کے شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ واقع کی اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ متوفی خاتون کے شوہر اور بھائی نے روتے ہوۓ نوپ نیوز کو بتایا کہ مریضہ کو این آئی وی سی ایچ ڈی ہسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کرنے کو کہا گیا ایمبولینس ڈرائیور نے تیل کے پیسے مانگے پیسے نہ دینے پر ایمبولینس نہی دی گئی جس کی وجہ سے ہماری خاتون مر گئی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔ رہنما فنکشنل لیگ کراچی

کراچی، (ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) انور عظیم خان اور اسامہ جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے