تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی نے آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح کردیا، افتتاحی میچ میں سندھ پولیس کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سے شکست

ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی نے آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح کردیا، افتتاحی میچ میں سندھ پولیس کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سے شکست

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی نے آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح کردیا، سندھ پولیس کو ڈسٹرکٹ سینٹرل سے شکست، ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی چیئرمین سندھ پولیس سپورٹس بورڈ سمیت ایس ایس پی سینٹرل آصف اسلم راؤ، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر، صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپین حنیف خان نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ پولیس سپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقد ھونے والی آئی جی سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ کا افتتاح ہوگیا، افتتاحی میچ سندھ پولیس اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جوکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل نے 0-2 گول سے جیت لیا، سندھ پولیس ٹیم جوابا گول کرنے میں ناکام رہی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی جانب سے حارث امین نے کھیل کے 19ویں اور 53ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، اس میچ کو ایمپائرز غفران بخاری اور سبطین رضا نے سپروائز کیا جبکہ اس ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلفراز احمد خان ہیں، حارث نصیر مین آف دی میچ قرار پائے، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی ڈسٹرکٹ ویسٹ امین یوسف زئی تھے، معزز مہمان کا اولمپین حنیف خان / ڈاکٹر جنیدعلی شاہ سپورٹس کمپلیکس کراچی میں آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، معزز مہمان کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف بھی کرایا گیا، اس موقع پر انکے ہمراہ ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی چیئرمین سندھ پولیس سپورٹس بورڈ سمیت ایس ایس پی سینٹرل آصف اسلم راؤ، ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی، ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر، صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ اور اولمپین حنیف خان، آرگنائزنگ سیکرٹری حیدر حسین اور کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران بھی تھے، جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔ رہنما فنکشنل لیگ کراچی

کراچی، (ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) انور عظیم خان اور اسامہ جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے