تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے اعلی سطح وفد کی جمعیت علماء اسلام کراچی کے رہنماؤں سے ملاقات، وفد نے27 اکتوبر کو ہونیوالے اسلام باد آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی

پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے اعلی سطح وفد کی جمعیت علماء اسلام کراچی کے رہنماؤں سے ملاقات، وفد نے27 اکتوبر کو ہونیوالے اسلام باد آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے صدر انجینئرسلمان خان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے اعلی سطح وفد کی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان سے انکے دفتر میں ملاقات۔ وفد میں سینئر نائب صدرعصمت انور محسود، نائب صدربرکت اللہ صدیقی، انفارمیشن سیکریٹری عاشق کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری بخت حسین، نائب صدرکراچی حبیب الرحمن، ضلع ایسٹ کے صدر حاجی شرافت اکاخیل، ضلع ویسٹ کے جنرل سیکریٹری محب اللہ خان، شیرباز محسود، میاں خالد رفیق، گل اکاخیل اور محمد ریحان شامل تھے۔ اس موقع پر حاجی محمد ادریس، حاجی محمد طاہر اور مولانا مشتاق الرحمن زاھد بھی موجود تھے۔ وفد نے27 اکتوبر کو ہونیوالے اسلام باد آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے حکم کے مطابق جمعیت علماء اسلا م کے آزادی مارچ میں شرکت کے لئے اپنی عوامی مہم کا آغازکر دیا ہے اور جیسے ہی ہمیں اپنے مرکزی قائد کی جانب سے حکم ملے گا ہم اسکی تعمیل کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے اور اس حوالے سے ہم نے کراچی میں تمام تنظیموں سے بھی رابطے شروع کردئے ہیں۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کہا کہ آزادی مارچ نااہل اور ریجیکٹڈ حکومت کو تنکے کی طرح بہالے جائیگا۔ 27 اکتوبر کو ہونیوالا آزادی و تحفظ ختم نبوت مارچ ملکی سیاست کا رخ بدل دے گا۔اب کوئی اس نااہل ٹولے کو عوامی غضب سے نہیں بچا سکتا۔ جعلی حکومت 27 اکتوبر سے پہلے گھر چلی جائے ورنہ سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ یہودی نواز حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن انہیں کسی قسم کا این آر او نہیں دینگے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ نام نہاد تقریروں اور کھوکھلے نعروں سے حکمران قوم کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے۔ قوم اب خواب غفلت سے بیدار ہوچکی ہے اورمسلط کردہ حکمرانوں کے بے رحم احتساب کے لئے بے چین ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے چمن میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا محمد حنیف کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انکی بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے سیاسی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور نہ ہی آزادی مارچ متاثر ہونے دینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، حکومت مہنگائی کنٹرول کرے۔ رہنما فنکشنل لیگ کراچی

کراچی، (ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) انور عظیم خان اور اسامہ جعفری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے