تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ دیکھے بغیر ہی واپس چلے گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ دیکھے بغیر ہی واپس چلے گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پی سی بی حکام کی جانب سے پروٹوکول نہ دیے جانے پر ناراض ہوگئے اور پاک سری لنکا تیسرا ون ڈے میچ دیکھے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرا ون ڈے میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچے تھے لیکن انہیں کسی آفیشل نے ریسیو نہیں کیا جس پر وہ ناراض ہوگئے اور پروٹوکول نہ ملنے کے باعث میچ دیکھے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ دوسری جانب شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر نیشنل سٹیڈیم کراچی کے اونر بورڈ کی تصاویر شیئر کی ہوئی ہیں جس میں بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انہیں کوئی ناراضی نہیں ہے بلکہ وہ اپنے ہوم گراﺅنڈ پر کرکٹ کی بحالی سے خوش ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے