Home / اہم خبریں / معروف کمنٹیٹر اور سابق پاکستانی کھلاڑی رمیز راجہ کا قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم کو چیلنج

معروف کمنٹیٹر اور سابق پاکستانی کھلاڑی رمیز راجہ کا قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم کو چیلنج

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) معروف کمنٹیٹر اور سابق پاکستانی کھلاڑی رمیز راجہ نے قومی ٹیم کے نائب کپتان بابر اعظم کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنی بیٹنگ کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لائیں اور اپنا سٹرائیک ریٹ 120 سے 130 تک لے جائیں۔ رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ بابراعظم اچھے بیٹسمین ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی 100 سے زیادہ ہے لیکن وہ مزید محنت کرتے ہوئے زیادہ اچھے بیٹسمین بن سکتے ہیں، بابر اعظم میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ مزید اچھے بیٹسمین بن سکتے ہیں۔ رمیز راجہ نے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹیں لینے والے عثمان شنواری کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی مردہ پچ پر 5 وکٹیں لینا آسان نہیں تھا، عثمان شنواری نے 5 وکٹیں لے کر ثابت کیا ہے کہ وہ باصلاحیت بالر ہیں۔ یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور سری لنکا کے دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے