Home / اہم خبریں / چین میں 70 ویں قومی دن پر بیجنگ میں فوجی پریڈ انعقاد ہوا جس میں عسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا

چین میں 70 ویں قومی دن پر بیجنگ میں فوجی پریڈ انعقاد ہوا جس میں عسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں 70 ویں قومی دن پر بیجنگ میں فوجی پریڈ انعقاد ہوا جس میں عسکری طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی قومی دن پر پریڈ کے دوران رنگا رنگ فلوٹس بھی لائے گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت چینی قوم کی بنیادوں کو ہلا نہیں سکتی، ملکی ترقی اور استحکام اولین ترجیح ہے، کوئی طاقت چینی قوم کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کے ستر برس مکمل ہونے کے موقع پر ملک بھر میں وسیع تر تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر دارالحکومت بیجنگ میں ایک بہت بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں جدید ترین چینی ہتھیاروں کی نمائش کی گئی۔ ہزاروں شائقین اس پریڈ کو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اس ملٹری پریڈ میں پندرہ ہزار فوجی اور 160 سے زائد طیاروں نے حصہ لیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے