Home / اہم خبریں / کشمیر کی آزادی کیلئے تمام اختلافات بھلا کر پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے خطاب نے ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا۔ کشمیر کاز کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر قومی پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ راؤ محمد خالد

کشمیر کی آزادی کیلئے تمام اختلافات بھلا کر پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ اقوام متحدہ میں وزیراعظم کے خطاب نے ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا۔ کشمیر کاز کیلئے سیاست سے بالاتر ہوکر قومی پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ راؤ محمد خالد

ملتان(بیورو رپورٹ) سیاسی وسماجی شخصیت راؤ محمد خالد نے کہا ہے کہ اس وقت کشمیری عوام کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں۔ وہ پاکستان کا اپنا مسیحا سمجھتی ہے جو ان کے رستے ہوئے زخموں پر مرحم رکھے گا۔ مگر ہمارے آپس کے اختلافات سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں جس انداز سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ لڑا اس نے ہر پاکستانی کا سرفخر سے بلند کردیا ہے۔ اب ہمیں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ راؤ محمد خالد نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہمارے نظریے کا حصہ ہے مگر کشمیر کی آزادی کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔ راؤ محمد خالد نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس شہ رگ کو دشمن سے چھڑانے کیلئے پوری قوم کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔ اس کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔ سب سے اہم ضرورت یہ ہے کہ کشمیر کاز کیلئے سیاست سے بالا تر ہوکر قومی پالیسی ترتیب دی جائے تاکہ دشمن کو ہمارے اختلافات سے فائدہ اٹھانے کا موقع نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بے حسی چھوڑ کر کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم بند کراوائے اور کشمیری عوام پر بھارتی تسلط کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے