کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ٹاپ آرڈر بلے باز اور نومنتخب نائب کپتان بابر اعظم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بے حد خوش ہیں جبکہ انہوں نے ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ جمعے کا دن میری زندگی کا بہت بڑا دن ہوگا۔انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جمعے کا دن میری زندگی کا بہت بڑا دن ہوگا کیونکہ میں اس دن فیلڈ میں پاکستان کے نائب کپتان کی حیثیت سے اتروں گا، میں چاہتا ہوں کہ اس دن نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں کرکٹ مداحوں کی طرح ملک بھر سے لوگ اس میچ کو دیکھیں اور اس تاریخی دن کو یادگار بنائیں۔
![]()