کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کی حالت پر توجہ دینے کی بجاۓ پیپلز پارٹی سربراہ ملکی اداروں اور حکومت کو دھمکا رہے ہیں صوبائی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے سندھ میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ایسی صورتحال میں بلاول کے ملک دشمن بیانات پیپلز پارٹی کی پالیسی کا تسلسل ہے بلاول سندھ میں ایک ناکام قسم کی حکومت کے سربراہ ہیں صوبائی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں جمال صدیقی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان اسلام کی بجاۓ اسلام آباد کی محبت میں مبتلا ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ تین تین باریاں لینے والے مولانا فضل الرحمان اب جمہوری حکومت کو مدرسوں کے طلباء کو استعمال کرکے دھمکانے کی سازش کررہے ہیں عوام اب ان مسترد شدہ سیاستدانوں کو پہچان چکی ہے مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی کے نام پر جو کرپشن کی ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے بلاول بھٹو وفاق پر گرجنے کی بجاۓ اپنی توانائی سندھ حکومت کا قبلہ درست کرنے میں لگائیں جس کے حلقے میں کتے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں وہ اس ملک کی خارجہ پالیسی پر تنقید کررہا ہے، آج وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بہترین خارجہ پالیسی کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے سامنے واپس اپنا امیج بحال کررہا ہے ملک مضبوطی اور خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان قائد اعظم کا پاکستان بنے گا۔
![]()