Home / اہم خبریں / آرمی چیف نے فوری طور پر میرپور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کر دی۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے فوری طور پر میرپور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کر دی۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کی ہدایت کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوری طور پر میرپور آزاد کشمیر میں سول انتظامیہ کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن کی ہدایت کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت کی روشنی میں فوج کے جوانوں، میڈیکل ٹیموں کو حادثے کی جگہوں پر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ فضائی مدد کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے