نیو یارک (ویب ڈیسک) وزیرا عظم عمران خان اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات جنرل اسمبلی سیشن کی سائڈ لائن پر ہوئی۔ وفود کی سطح پر ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود، ملیحہ لودھی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے وانگ ژی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور اس سے کشمیریوں کو پیش آنے والی اذیت ناک صورتحال سے آگاہ کیا۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔ ہندوستان کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
![]()