Home / اہم خبریں / نیشنل گیمز میں سندھ کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، محکمہ کھیل 72 برس کی تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد بھی نہیں کرسکا۔ ذرائع

نیشنل گیمز میں سندھ کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، محکمہ کھیل 72 برس کی تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد بھی نہیں کرسکا۔ ذرائع

کراچی (سپورٹس رپورٹر) نیشنل گیمز میں سندھ کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا، قومی ایونٹ کے لیئے گرانڈ منظور ہونے کے باوجود اکاؤنٹنٹ جنرل نے رقم جاری نہیں کی، فنڈ جاری نہ ہونے کے باعث محکمہ کھیل 72 برس کی تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد بھی نہیں کرسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی اور اگست کے دوران اکاؤنٹنٹ جنرل کے درمیان روایتی رسہ کشی جاری رہی تاہم ستمبر کے پہلے ہفتے میں معاملات طے ہونے کے باوجود اکاؤنٹنٹ جنرل کی جانب سے تاحال فنڈ کے جاری نہ ہونے کے باعث پشاور میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک شیڈول 33 ویں نیشنل گیمز میں سندھ کے دستے کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ محکمہ کھیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کی طرف سے تمام کاغذی کاروائیاں مکمل ہیں لیکن اکاؤنٹنٹ جنرل کی جانب سے فنڈ کے ریلیز میں تاخیر مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ فنڈ جاری نہ ہونے کے باعث محکمہ کھیل تاریخ میں پہلی بار یوم آزادی کی خوشیاں بھی نہیں منا سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر متعدد ایسوسی ایشن نے کھیلوں کی تقریبات کے انعقاد کے لیئے درخواستیں دی تھی۔ نیشنل گیمز میں سندھ کے 400 سو رکنی دستے کو شریک ہونا ہے جن کے لیئے ٹریک سوٹس، جوتے اور ریلوے بکنگ سمیت دیگر انتظامات تاحال نہیں ہوسکے، سندھ المپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کا کہنا ہے کہ روزانہ محکمہ کھیل کے چکر لگانے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا، ایس او اے کا اکاؤنٹنٹ جنرل سے کوئی لینا دینا نہیں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ محکمہ کھیل کو فنڈ جاری کرنے کے لیئے ہدایت جاری کریں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے مزید تاخیر کے باعث نیشنل گیمز میں شرکت مشکوک ہوجائے گی، دوسری جانب خیبر پختونخواہ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذوالفقار بٹ کا کہنا ہے کہ صوبے میں نیشنل گیمز کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں 26 اکتوبر کو پشاور میں 33 ویں نیشنل گیمز کی مشعل ضرور روشن ہوگی تاہم سندھ کے دستے کے حوالے سے ابھی تک کوئی چیز فائنل نہیں ہوسکی ہے۔ نیشنل گیمز اولمپک چارٹرڈ کے تحت کرائے جارہے ہیں۔ اولمپک چارٹرڈ کے تحت خیبرپختواہ اپنی تمام تر ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیئے تیار ہے ایک سوال کے جواب میں ذوالفقار بٹ نے کہا کہ ہمارے یہاں سندھ جیسے مالی مسائل نہیں ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے