اسلام آباد (ویب نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر بھارت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خلا سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خبر ہے کہ بھارتی کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان جانے کی صورت میں آئی پی ایل سے نکالنے کی دھمکی دی ہے، خلاء سے لے کر کرکٹ تک ہر معاملے میں نفرت انگیزی انتہائی جاہلانہ ہے، اسپورٹس اتھارٹیز کو شرم آنی چاہیئے اگر ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کربلا ہمیشہ برپا رہتا ہے صرف میدان بدلتے ہیں، رسم حسینؓ باطل کے خاتمے تک جاری رہے گی ، آج کشمیر کربلا ہے فلسطین کربلا ہے حسینؓ کو ماننے والے سربکف ہیں اور ہمیشہ حق ہی باطل کو زیر کرتا ہے۔ انشااللہ ۔
![]()