تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ٹیسٹنگ سروسز بے لگام ہوتی جا رہی ہیں، نئے قوانین وضع کئے جائیں۔ الطاف شکور

ٹیسٹنگ سروسز بے لگام ہوتی جا رہی ہیں، نئے قوانین وضع کئے جائیں۔ الطاف شکور

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ سروسز بے لگام ہوتی جا رہی ہیں۔ بے روزگار نوجوانوں سے 300 سے 1500 روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔ یہ صورتحال روزگار کے نام پر لوٹ مار ہے۔ ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد پوسٹیں کینسل کر کے دوبارہ مشتہر کی جا رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں نوجوانوں کو روزگار کے بدلے خواری مل رہی ہے اور ان کی جیبیں خالی ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں میرٹ کے نفاذ کو قائم رکھتے ہوئے نئے قوانین اور قواعدو ضوابط وضع کئے جائیں۔ ٹیسٹنگ سروسز کو بے روزگار نوجوانوں سے لوٹ مار  کرنے سے روکا جائے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں الطاف شکور نے کہا کہ ملک میں بے روزگاری ایک خوفناک مسئلہ بن کر جنم لے رہی ہے۔ نوجوان ڈگریاں تھامے گھوم رہے ہیں اور انہیں معیار اور اہلیت کے باوجود روزگار دستیاب نہیں۔ ملک میں آج کل ٹیسٹنگ سروسز فعال ہیں۔ این ٹی ایس، بی ٹی ایس، او ٹی ایس اور سی ٹی ایس پی و دیگر ناموں سے ایک کاروبار وجود میں آگیا ہے جو درخواست دہندگان سے بھاری فیس بینکوں میں جمع کرانے کا اعلان کر کے بھاری رقم وصول کر لیتے ہیں۔ 10 یا 20 پوسٹوں کے لئے ہزاروں نوجوان فیس جمع کراتے ہیں۔ ٹیسٹ کے انعقاد کے بعد ان پوسٹوں کو کینسل کر دیا جاتا ہے اور کچھ عرصے کے بعد پھر سے ان پوسٹوں کو مشتہر کر دیا جاتا ہے اور بھاری فیس وصول کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا جاتا ہے۔ الطاف شکور نے کہا کہ پوسٹ کینسل کرنے کی صورت میں درخواست دہندگان کو رقم واپس کی جائے۔ آج کے نوجوان ملک کے مستقبل کے معمار ہیں اگر انہیں ملازمتوں کے حصول کے لئے بھاری رقومات خرچ کرنی، جوتے گھسانے اور کئی طرح کے پاپڑ بیلنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ ملازمتیں حاصل کر کے عوام سے لوٹ مار کی طرف راغب ہوں گے۔ ملک سے جرائم، چوری، ڈکیتی کے خاتمے کے لئے بھی ضروری ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے