تازہ ترین
Home / اہم خبریں / قائد حزب اختلاف سندھ کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس, سندھ میں درپیش پانی، بجلی ، سیوریج اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو, ہم سندھ کے عوام کو کسی بھی مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ فردوس شمیم نقوی

قائد حزب اختلاف سندھ کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس, سندھ میں درپیش پانی، بجلی ، سیوریج اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو, ہم سندھ کے عوام کو کسی بھی مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ فردوس شمیم نقوی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر آفس سندھ اسمبلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ سمیت اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ میں درپیش پانی، بجلی ، سیوریج اور دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سندھ کے مسائل کو ایوانوں میں بخوبی اٹھا رہے ہیں۔ حکومت سندھ نے 12سالہ حکومت میں سندھ کے کسی ادارے کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ سندھ کہ سندھ کے عوام صوبے میں سیاسی تبدیلی کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف بھی سندھ اسمبلی میں سیاسی تبدیلی پر کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے سندھ کے عوام کے ساتھ ان کے اپنے ہی اراکین اسمبلی ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہم سندھ کے عوام کو کسی بھی مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اس موقع پر اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں درپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ان مسائل کو حل کرنے کےلئے حکمت عملی ترتیب دینے کے لئے مشاوت بھی کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے