تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار 3 سو 85 طالبِ علموں نے شرکت کی

کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار 3 سو 85 طالبِ علموں نے شرکت کی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ ہفتہ 31 اگست کے بجائے 6 ستمبرجمعے کومنعقد کیا گیا، جس میں 10 ہزار 3 سو 85 طالبِ علموں نے شرکت کی۔ جامعہ ترجمان کے مطابق کراچی کے امیدواروں کی تعداد 6186 تھی جبکہ صوبہ سندھ کے دیگر شہروں سے آئے طالب علموں کی تعداد 4199 تھی۔ جامعہ میں داخلوں کے خواہش مندوں میں 6649 طلبا جبکہ 3736 طالبات نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ یا د رہے کہ جامعہ کی2566 سمیت تھر اسلام کوٹ کی 60 سیٹوں کے لیے یہ انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا تھا جبکہ جامعہ این ای ڈی میں سیلف فنانس کی 545 سیٹیں مختص ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے