کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت انٹری ٹیسٹ ہفتہ 31 اگست کے بجائے 6 ستمبرجمعے کومنعقد کیا گیا، جس میں 10 ہزار 3 سو 85 طالبِ علموں نے شرکت کی۔ جامعہ ترجمان کے مطابق کراچی کے امیدواروں کی تعداد 6186 تھی جبکہ صوبہ سندھ کے دیگر شہروں سے آئے طالب علموں کی تعداد 4199 تھی۔ جامعہ میں داخلوں کے خواہش مندوں میں 6649 طلبا جبکہ 3736 طالبات نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ یا د رہے کہ جامعہ کی2566 سمیت تھر اسلام کوٹ کی 60 سیٹوں کے لیے یہ انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا تھا جبکہ جامعہ این ای ڈی میں سیلف فنانس کی 545 سیٹیں مختص ہیں۔
![]()