تازہ ترین
Home / اہم خبریں / یوم دفاع پاکستان چیخ چیخ کر بھارت کو کہہ رہا ہے کوئی حماقت کی تو 65 سے بھی زیادہ پاور فل جواب ملے گا۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

یوم دفاع پاکستان چیخ چیخ کر بھارت کو کہہ رہا ہے کوئی حماقت کی تو 65 سے بھی زیادہ پاور فل جواب ملے گا۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

کراچی (نوپ نیوز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جو پانچ گناہ بڑی طاقت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے، یوم دفاع پاکستان چیخ چیخ کر بھارت کو کہہ رہا ہے کوئی حماقت کی تو 65 سے بھی زیادہ پاور فل جواب ملے گا، 1965میں جنگ کیلئے پاکستان تیار نہیں تھا بھارتی حملے کو پسپا کرکے بھارتی فوج کو ناکوں چنے چبوائے بلکہ بھارت کے اندر گھس کر مسیج دے دیا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، 1965میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں، افسروں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے اس عظیم دن کے موقع پر عہد کرتے ہیں ملک دشمن قوتوں کی جارحیت کے سامنے ڈٹ جائینگے ملکی سلامتی پر آنچ آنے نہیں دینگے، عالمی طاقتوں اور عالمی میڈیا نے بھارت کو بتا دیا ہے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو پاکستان کے جواب کا پلڑا پانچ گناہ بھاری ہوگا، دنیا کو واضع کرنا چاہتے ہیں بھارت نے جارحیت کی تو پھر اقوام متحدہ کے قوانین اور تاشقند معاہدے کی کوئی اہمیت نہیں رہے گی، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حق خود ارادیت دلانا چاہتے ہیں، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو بھارتی فوج شہید کرچکی انسانی حقوق کی پامالی کی تمام حدیں کراس ہوگئیں مگر اقوام متحدہ حرکت میں نہیں آئی، اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے ساتھ تنگ نظری وتعصب ہمیں اقوام متحدہ کو ختم کرنے کے مطالبے پر مجبور کررہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سٹی تاجر اتحاد کے تحت یوم دفاع پاکستان، یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر اور دہشتگردی کی انتہا ہوچکی اب کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلا کر دم لینگے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے کے عمل سے بھارت ایک قابض کے طور پر ننگا ہوکر سامنے آگیا ہے، پاکستان کی فوج کا شمار دنیا کی اولین فوج میں ہوتا ہے کیونکہ پاک فوج کے جوان جہاد کے اعلان کے بعد بلا خوف باطل سے ٹکرا جاتے ہیں، پاکستانی قوم اور فوج کا دنیا میں ثانی نہیں نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صداؤں میں دشمن کو ختم کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی 1965 کی نسبت کہیں زیادہ شدید ہے، 1989 سے اب تک ایک لاکھ 20 ہزار کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کردیا، شہادت کا سفر اب بھارت کی بربادی پر ختم ہوگا، بھارتی افواج شدید اندرونی بے چینی کاشکار اور خود کشی کررہی ہے، ہر سال سیکڑوں بھارتی فوجی خود کشیاں کررہے ہیں، پاکستانی افواج اب بھی دشمن کے خلاف مکمل طور پر منظم پر عزم اور کشمیر میں آخری فتح حاصل کرنے کیلئے بے چین ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کیلئے پوری قوم پر عزم ہے، اس موقع پر آل کراچی سٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین حکیم شاہ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنانے سے لیکر دفاع پاکستان اور آج کشمیر کی آزادی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، تاجر پاک فوج کے ساتھ ملکر بھارت سے کشمیر کو آزاد کراکر دم لینگے، تاجر جان و مال ہر قسم کی قربانی دیکر ملک کی سلامتی کیلئے پہلی صف میں ہونگے، پاک فوج کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں یوم دفاع ہمیں ملک دشمن سے ٹکرانے کا عندیہ دیتا ہے، اس موقع پر آل کراچی سٹی تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ جمال سیٹھی نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان پوری قوم تاجربرادی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، یوم دفاع پاکستان کے شہداء کی ملک دشمن قوتوں کے خلاف لازوال قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا، ملک کی سلامتی، استحکام اور ملک دشمن قوتوں کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے پر عزم ہیں پاک فوج نے بھارت کے خلاف جہاد کا اعلان کیا تومال جان ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے