کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں دکانداروں کا من مانا اضافہ شہری پریشان- سپریم کورٹ کے مویشیوں کو اضافی دودہ بڑھانے کے لئے لگاۓ جانے والے انجکشنوں پر پابندی کے بعد سے ریٹیلر دکانداروں نے اپنی من مانی شروع کردی- کراچی کے مختلف علاقوں میں دودھ کے نرخوں میں اضافہ جبکہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کے نرخ فی کلو 85 روپے مقرر کئے گئے ہیں جبکہ شہر کراچی کی کئی ملک شاپس پر دودھ 100 روپے فی کلو سے زائد فروخت کیا جا رہا ہے- کراچی کے علاقے گرو مندر جامعہ بنوریہ کے قریب واقعے کراچی ڈیری ملک شاپ پر دودھ فی کلو 100 فروخت کیا جا رہا ہے جوکہ کمشنر کراچی کی طرف مقرر کے گئے نرخوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے- جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی اور دیگر محکمے ان گراں فرشوں کے خلاف فوری ایکشن کریں اور دودھ کے نرخوں میں اضافہ کرنے والے دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ دودھ کے مقرر کردہ نرخوں میں دودھ فروخت کریں-
![]()
کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں دکانداروں کا من مانا اضافہ شہری پریشان- دودھ 100 روپے فی کلو فروخت- فوٹو نوپ نیوز