Home / اہم خبریں / فیصل آباد چک جھمرہ تھانہ ساہیانوالا کے قریب اینٹی کار لفٹر فورس فیصل آباد کی بڑی کاروائی کار چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد چک جھمرہ تھانہ ساہیانوالا کے قریب اینٹی کار لفٹر فورس فیصل آباد کی بڑی کاروائی کار چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد (رپورٹ: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چک جھمرہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 140رب مٹھیانوالہ کے قریب اینٹی کار لفٹر فورس فیصل آباد کی بڑی کاروائی کار چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار قبضہ سے ٹیوٹا کرولا سلور رنگ نمبری ایل ڈبلیو جے 1008 برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹر فورس فیصل آباد کو مخبر نے اطلاع دی کہ کار چورسانگلہ ہل کی طرف سے گاڑی چوری کرکے آ رہا ہے جس پر اینٹی کار لفٹر فورس فیصل آباد کی ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کیا کار ہیٹ ہونے کی وجہ سے چک نمبر 140مٹھیانوالہ کے قریب بند ہو گئی جسکی وجہ سے ملزم کارکو چھوڑ کر کماد کی فصل میں چھپ گیا جس پر اینٹی کار لفٹر فورس اور اہل علاقہ نے کماد کی فصل کوگھیرے میں لے لیا عینی شاہدین نے نوپ نیوز سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ گرفتار ملزم نے کماد کی فصل سے پولیس پارٹی اور علاقہ مکینوں پر فائرنگ بھی کی گرفتار ملزم کو اینٹی کار لفٹر فورس نے گرفتار کر لیا جبکہ چوری ہونے والی کار تحویل میں لے لیا ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

 

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ پیڈل اوپن چیمپئن شپ 2026 اختتام پذیر، نمیر شمسی اور نتالیہ زمان فاتح قرار

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ حکومت کے زیرِ اہتمام لیجنڈز ایرینا کراچی میں منعقدہ تین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے