تازہ ترین
Home / اسلام آباد / بھارت کلسٹر بم کا استعمال کرکے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ بھارت نیا ناٹک کرکے پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

بھارت کلسٹر بم کا استعمال کرکے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ بھارت نیا ناٹک کرکے پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ کلسٹرایمونیشن کا استعمال بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور ایل او سی پر جاری جارحیت کا نوٹس لے۔ بھارت کلسٹر بم کا استعمال کرکے بہت خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ عالمی طاقتوں کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی جائے گی، جن واقعات کا ڈر تھا وہ سامنے آرہے ہیں اور ڈر ہے کہ بھارت نیا ناٹک کرکے پاکستان پر انگلیاں اٹھانے کا موقع ڈھونڈ رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے، تاہم ایسے میں مجھے خدشہ ہے کہ کچھ قوتیں ہیں جو پاکستان کو دوسری جانب مشغول کرنے کی کوشش کریں گی اور یہ نہیں چاہیں گی افغان مسئلہ حل ہو۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی کے نویں روز بچوں کا تھیٹر، فنونِ لطیفہ کی ورکشاپس، فلموں کی نمائش اور میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد، فنونِ لطیفہ کے ذریعے امن کا پیغام عام کرنا بہترین ذریعہ ہے، محمد احمد شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے