Home / اسلام آباد / احتساب سے متعلق بیان پر چیئرمین نیب کی فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

احتساب سے متعلق بیان پر چیئرمین نیب کی فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا احتساب سے متعلق بیان مسترد کردیا جب کہ چیئرمین نیب نے فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ احتساب کا عمل نیب نہیں بلکہ حکومت کررہی ہے، نیب نے وفاقی وزیرکے بیان کو مسترد کرتے ہوئے حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان نیب کے مطابق فواد چوہدری کا یہ کہنا کہ احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں، حقائق کے منافی ہے، وفاقی وزیر کے بیان سے نیب کا تشخص مجروح ہوا۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سےآج تک نیب کوکوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا جب کہ فواد چوہدری کا بیان نیب کی تحقیقات میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے