تازہ ترین
Home / اہم خبریں / محکمہ آبپاشی نے پشاور کی نہروں کو الودگی سے بچانے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا

محکمہ آبپاشی نے پشاور کی نہروں کو الودگی سے بچانے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) محکمہ آبپاشی نے پشاور کی نہروں کو الودگی سے بچانے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا۔ شہر بھر میں نہروں میں گرنے والی سیوریج لائینوں کو بند کرنے کا عمل شروع۔ سیکرٹری آبپاشی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، اجلاس میں نہروں کو کوڑا کرکٹ سے محفوظ کرنے کے لئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم۔ سیکرٹری آبپاشی داود خان نے کہا ہے کہ پشاور کی نہروں کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک اور محفوظ کرنے کے سلسلے میں پشاور ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا۔ پشاور ٹاؤن کے علاقے میں نہروں میں گرنے والی سیوریج لائینوں کو بند کرنے کے لیے کاروائیاں شروع کردی گئیں ہیں اجلاس کو بریفنگ۔ ان کاروائیوں کا دائرہ پورے شہر تک پھیلا یا جائے گا اجلاس میں فیصلہ۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے