Home / اسلام آباد / پکڑ دھکڑ اور حساب کتاب بند کرکے آگے کی بات کی جائے۔ آصف زرداری

پکڑ دھکڑ اور حساب کتاب بند کرکے آگے کی بات کی جائے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاشی پالیسی پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر بجٹ اتنا ہی اچھا ہے تو غریب کیوں رو رہا ہے اور ہر انڈسٹری سے کیوں اشتہار آرہا ہے کہ ہمیں بچاؤ، اس کا مطلب کچھ تو گڑبڑ ہے، حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں تو ٹیکس بھی بڑھا دیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج ہم کل کوئی اور جموریت میں یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے ، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں اور اگر پاکستان نہیں تو ہم کچھ نہیں ہیں، بی بی شہید کی شہادت کے بعد سندھ میں پاکستان کے خلاف نعرے لگے جس پر میں نے آواز لگائی کہ پاکستان کھپے اور اپنے 5 سالہ دور میں کسی سیاستدان پر ہاتھ نہیں ڈالا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے