Home / اسلام آباد / سندھ کرپٹ ترین صوبہ، بجٹ کا ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس

سندھ کرپٹ ترین صوبہ، بجٹ کا ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سندھ کرپٹ ترین صوبہ، بجٹ کا ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا، سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار احمد کے ریمارکس، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ سندھ کرپٹ ترین صوبہ ہے جہاں بجٹ کا ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا۔ سپریم کورٹ میں سکھر پریس کلب مسمار کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ ہر لحاظ سے کرپٹ ترین صوبہ ہے، صوبہ سندھ کا ہر محکمہ ہر شعبہ ہی کرپٹ ہے، بدقسمتی سے سندھ میں عوام کیلئے کچھ نہیں ہے، سندھ کے بجٹ کا ایک روپیہ بھی عوام پر خرچ نہیں ہوتا، لاڑکانہ میں ایچ آئی وی کی صورتحال دیکھیں، دیکھتے دیکھتے پورا لاڑکانہ ایچ آئی وی پازیٹو ہوجائے گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے