Home / اہم خبریں / سول سوسائٹی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو واپس سندھ حکومت کی تحویل میں دیا جاۓ

سول سوسائٹی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے تینوں بڑے ہسپتالوں کو واپس سندھ حکومت کی تحویل میں دیا جاۓ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وفاقی حکومت نے گذشتہ دنوں ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے پاکستان میں دل کے امراض کے سب سے بڑے ہسپتال نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیزز، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹراورنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائیلڈ ہیلتھ کو سپریم کورٹ کے 17 جنوری کے فیصلے کا سہارہ لیتے ہوئے اپنی تحویل میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ سپریم کورٹ کے اندر سندھ حکومت کی جانب سے ایک رویو پٹیشن پہلے سے داخل ہے جس پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اقدام آئین میں کی گئی 18ویں ترمیم کے نتیجے میں ملی صوبائی خودمختیاری کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور صحت کے ان تین اہم اداروں کی تباہی کا سبب بھی ہوسکتا ہے۔ یہ تینوں ادارےجب سندھ حکومت کو منتقل ہوئے تھے تو انتہائی خستہ حالت میں تھے اور مریضوں سے نا صرف فیس اور دیگر سہولیات جیسے لیبارٹری ٹیسٹ، آپریشن وغیرہ کی مد میں چارجز لی جاتی جاتی تھیں، مگر اکثر سہولیات ہسپتالوں میں ناپید ہوتی تھیں اوردوائیں بھی مریضوں کو باہر سے خریدنی پڑتی تھیں۔ مگر اب صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے۔ سندھ حکومت کے زیرانتظام آنے کے بعد یہ ادارے عوام کو صحت کی تمام بہترین اور جدید سہولیات مفت فراہم کررہے ہیں جو کہ پاکستان میں صحت کا کوئی بھی اور سرکاری ادارہ اتنی بہترین سہولیات مفت میں مہیا نہیں کررہا۔ سب سے بڑی مثال این سی آئی وی ڈی ہے جہاں بہترین اورمہنگی سہولیات، ٹیسٹس اوردل کے آپریشن بلکل مفت کیے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ این آئی سی وی ڈی نے سندھ کے دور دراز علاقوں میں اپنے سیٹلائیٹ سینٹر بھی قائم کیے ہیں جہاں پر بھی جدید طبی سہولیات مفت میں میسرہیں۔ یہ جدید سنٹرز حیدرآباد، خیرپور، دادو، مٹھی، سکھر، سیہون، نوابشاہ، ٹنڈو محمد خان اور لاڑکانہ میں قائم ہیں جہاں پرماہر قلب ڈاکٹر مقرر کیے گئے۔ یہ تمام سینٹر سندھ کے کسی بھی علاقے کے مریضوں کے لیے ایک یا ڈیڑہ گھنٹے کی مسافت میں قائم ہیں اور اس طرح سے کئی انسانی جانیں ضایع ہونے سے بچائی جارہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے