کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 ویں شب رمضان المبارک روایتی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے ۔ لاکھوں فرزندان اسلام نوافل ادا کرنے اور تلاوت قرآن پاک میں مصروف ہیں۔ مساجد میں محافل کا خصوصی انعقاد کیا گیا ہے جن میں دنیا و آخرت کی کامیابی اور عالم اسلام کی سر بلندی کے لیے اللہ کے حضور دعائیں کی جا رہی ہیں، پاکستان میں 27 ویں شب کے موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کراچی میں میمن مسجد کے اطراف بھی سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مساجد اور عبادت گاہوں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں فیصل مسجد اور دیگر عبادت گاہوں کے باہر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
![]()