Home / اہم خبریں / بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھالیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھالیا

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دوسری مدت کیلئے حلف اٹھالیا۔ 15 ویں وزیراعظم کے ساتھ اس کی 50رکنی کابینہ نے بھی حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں راج ناتھ سنگھ، امیت شاہ، نرملا سیتارامن اور دیگر وزرا شامل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 15ویں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب بھارت کی صدارتی محل میں ہوئی۔بھارتی صدر کووند رام نے نریندر مودی سے دوسری مدت کیلئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ مودی کے بعد اس کی 50 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔ حلف اٹھانے والوں میں راج ناتھ سنگھ، امیت شاہ، نرملا سیتارامن اور دیگر شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں ایشیاء، یورپی اور دیگرممالک کے سربراہان اور بالی ووڈ کے ستارے بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی 8 ہزار مہمانوں نے شرکت کی۔ ماضی کے مقابلے میں اس بار 3 ہزار مہمان زیادہ تھے۔ مہمانوں کی تواضع کیلئے پہلے ہائی ٹی پھر ڈنر کا انتظام کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے