نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکام نے پاکستان دشمنی میں سفارتی آداب کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار کیلئے آنے والے مہمانوں کو ہراساں کیا، پاکستان نے اس حرکت پر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کمیشن آفس کے باہر پولیس اور آئی بی کی بھاری نفری نے مہمانوں کو روکا اور ہراساں کیا، مہمانوں سے پوچھ گچھ کے بہانے افطار کی تقریب کو ناکام بنانے کی کوشش کی گئی۔ افطارمیں شرکت کیلئے آنیوالے 237 مہمانوں میں سے صرف 65 ہی شرکت کرسکے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے ہائی کمیشن کی 23 مارچ کی تقریب میں مہمانوں کو ہراساں کیا گیا تھا۔
![]()