تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان کو اگلے سال ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو اگلے سال ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کو اگلے سال ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی۔ سری لنکن بورڈ سے بات چیت میں بھی پیش رفت ہوئی جس کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہیں ہموار ہونے لگ گئیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس سنگاپور میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کی ایشیا کپ میزبانی کی پیش کش کو منظور کرلیا گیا ۔ ایونٹ اگلےسال ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے مطابق کھیلا جائےگا۔ ابھی یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ایشیا کپ کے میچز کن گراؤنڈ پر ہونگے لیکن ممکنہ طور پر لاہور اور کراچی سرفہرست ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل نے 2022 ایشین گیمز میں کرکٹ کو شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔ اے سی سی اجلاس کے موقع پر پی سی بی کی سری لنکن بورڈ حکام سے قومی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ سے مثبت اشارے ملے ہیں امید ہے جلد سیکیورٹی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ سری لنکن ٹیم لاہور اور کراچی میں میچز کھیلے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کراچی میں کیمپ جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے