میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔ ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں مہران اور سیٹلاٰئٹ ٹاؤن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، ایس ایچ او مہران اور سیٹلائٹ ٹاؤن کے متعلقہ تھانوں کی حدود دل موری اور نزد کمپریہینسو اسکول دوران گشت و اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائیاں، جرائم پیشہ ملزمان بنام جمن چانڈیو سکنہ ٹنڈوالہیار اور شاکر حسین سکنہ ڈیرہ الہیار گرفتار، ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمع میگزین اور گولیاں برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات مہران اور سیٹلائٹ ٹاؤن تھانوں میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
![]()