Home / اہم خبریں / لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا کی تحقیقات کیلئے بارہ رکنی بین الاقوامی ٹیم کراچی پہنچ گئی

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا کی تحقیقات کیلئے بارہ رکنی بین الاقوامی ٹیم کراچی پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا کی تحقیقات کیلئے بارہ رکنی بین الاقوامی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے، بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرڈاکٹر اولیور مورگن کررہے ہیں،عالمی ادارہ صحت، یونیسف، یو این ایڈز، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول امریکا کے ماہرین شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹیم میں امریکی، برطانوی، جرمن، سوئس،اطالوی، کینیڈین، تھائی، لبنانی، ایتھوپین،پاکستانی ماہرین بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم صوبائی محکمہ صحت کے افسران سے معلومات حاصل کرے گی اور لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو کا بھی دورہ کرکے متاثرہ مریضوں اور اہل خانہ کے انٹرویوز کرے گی، بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرڈاکٹر اولیور مورگن کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک رتوڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 700 مریض سامنے آچکے ہیں،متاثرہ افراد میں 576 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 21 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا تھا کہ لاڑکانہ کی صورت حال کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کوبلایا ہے،کیونکہ دنیا میں ہیپاٹائٹس سی کے سب سے زیادہ مریض پاکستان میں ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے انکشاف کیا تھا کہ استعمال شدہ سرنجوں کو دوبارہ پیک کرکے مارکیٹ میں بیچا جارہا ہے، استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال مرض کے پھیلنے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے