راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی میں گھر سے انسانی ڈھانچے کی باقیات برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق واقعہ ھوک حسو میں پیش آیا ،جہاں گھر کے گٹر سے انسانی ڈھانچے کی باقیات برآمدہوئی ہیں، جس پر گھر کے مالک انیق اختر نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس کے مطابق انیق نامی شہری سات سال سے مذکورہ مکان میں رہائش پذیر ہے، انسانی اعضاء پر مشتمل باقیات ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور تھانہ رتہ امرال پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ہڈیاں مرد یا کسی خاتون کی ہیں اس کا حتمی تعین نہیں ہوسکا، بازو کی ایک ہڈی میں کڑا ملنے پر قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ باقیات کسی خاتون کی ہوسکتی ہیں۔ ڈھانچے کو شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے سائنسی خطوط پر تفتیش کی جائے گی۔
![]()