میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ماڈل ٹرائل کورٹ میرپورخاص نے بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی۔ جبکہ مقدمے ملوث دو بھائیوں کو بری کردیا۔ کوس گھر کے رہائشی اشرف پھنور پر اپنے دو بھائیوں نظیر پھنور اور شریف پھنور کے ساتھ ملکر مسمات شبانہ کو قتل کرنے اور دو بچوں ساجد عرف چنہ اور بی بی روزینہ کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔ مقتولہ شبانہ کے بھائی علی محمد کی فریاد پر 2012 میں محمود آباد پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر کو ایک لاکھ جرمانہ اور بچوں کو زخمی کرنے پر پچاس پچاس ہزار جرمانہ کی سزا سنائی۔ جرمانہ نہ دینے کی صورت میں مزید سزا کاٹنے کا بھی فیصلہ سنایا گیا ہے۔
![]()