میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص فلھڈیوں میں توہین مذہب کرنے قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار عطائی وٹنری ڈاکٹر رمیش مالہی کے خلاف فلھڈیوں پولیس اسٹیشن میں مولانا اسحاق نہڑی کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ واقعے کو کنٹرول کرنے اور امن و امان بحال رکھنے کے لیے ڈی آئی جی میرپورخاص ثاقب اسماعیل میمن، ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ، پاکستان ریبجرز کے جوان اور پولیس کی بھاری نفری فلھڈیوں میں موجود۔ علماء ایکشن کمیٹی میرپورخاص کے رہنما مولانا حفیظ الرحمٰن فیض سمیت علماء اکرام کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن فلھڈیوں میں موجود۔ مولانا حفیظ الرحمٰن فیض کا کہنا ہے کہ مذہبی دل آزاری کرکے انتشار پھیلانے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی پولیس اور انتظامیہ نے برقت کاروائی کی ہے اس حرکت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدنہ درج کیا گیا ہے۔
![]()