ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے سخت الفاظ میں ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں داخل ہونے والی گاڑیاں کسٹم پیڈ ہوتی ہیں اور کسی قسم نان کسٹم پیڈ گاڑی یا سامان یا سکریپ کے ڈیرہ ریجن میں داخلے پر مکمل پابندی ہے اور اسی حوالے سے ڈیرہ پولیس نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ درابن کی حدود میں 66000 لیٹر ایرانی تیل، اسی طرح تھانہ یارک پولیس نے 25000 لیٹر تیل، تھانہ صدر پولیس نے 13000 اور 10000 لیڑ تیل بمع آئل ٹینکرز قبضہ پولیس کرکے پیٹرلیم ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیئے گئے ہیں اور قبضہ شدہ تیل متعلقہ حکام کے حوالے کیا اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے ایک کاروائی کے دوران 3 گاڑیاں جوکہ نان کسٹم سکریپ سے لوڈ شدہ تھیں قبضہ کرکے جن کو بحوالہ مد نمبر 17 روزنامچہ 23 اپریل کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا۔ اور مزید کاروائیوں کے دوران مختلف تھانہ جات نے 15 نان کسٹم پیڈ مختلف نوعیت کی گاڑیاں بھی قبضہ کر کے جن میں سے کچھ گاڑیاں کسٹم حکام کے حوالے کی گئی جبکہ کچھ گاڑیاں زیر دفعہ 523,550 ض ف قبضہ پولیس ہیں جن کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ مزید اسی حوالے سے ڈیرہ رینج کے ہر تھانہ کو ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کی جانب سے خصوصی ہدایت ہیں اور ان پر مکمل چیک رکھا جاتا ہے۔ رواں ماہ کے دوران مقامی پولیس تھانہ سٹی ٹانک نے نان کسٹم پیڈ سکریپ سے لوڈ شدہ 6 عد د ٹرک جوکہ حسب ضابط قبضہ پولیس کر کے بحوالہ مد نمبر 20 روزنامچہ 20 مئی کو کسٹم انسپکٹر بشیر احمد کو حوالے کر کے کسٹم حوالگی رسیدات حاصل کیں سکریپ کی کسٹم ڈیوٹی مبلغ 604466 روپے ادا کرکے جن کی رسیدات آن دی ریکارڈ ہیں۔ جبکہ ٹانک پولیس نے کسی بھی قسم کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں یا سکریپ مال کی کوئی نگرانی کی ہے اور نا ہی انہیں راستہ فراہم کیا ہے۔ ریجنل پولیس آفسیر ڈیرہ رینج نے مذید کہا کہ ڈیرہ ریجن کی پولیس ایک مثالی پولیس ہے جوکہ اپنے فرض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی نہیں برتتی ہے اور نا ہی کسی حوالے سے اپنے آفسران بالا کو غلط اطلاع یابی کرتی ہے بلکہ ہر معاملہ میں افسران بالا کو حقائق سے آگاہ کیا جاتا ہے اور آفسران بالا کی جانب سے دی گئی ہدایات اور احکامات کی مکمل پاسداری کی جاتی ہے۔
![]()