Home / اہم خبریں / اقوام متحدہ کا کانگو میں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا

اقوام متحدہ کا کانگو میں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کا کانگو میں شہید پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا کے لیے ایوارڈ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا۔ یواین سیکریٹری جنرل نے پیس کیپرز کےعالمی دن پرتقریب میں ایوارڈ دیا، ایوارڈ ہرسال امن مشنز میں شہید فوجی، پولیس، سویلین پیس کیپرزکو دیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈعالمی امن کے لیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں کا اعتراف ہے، امن مشنزمیں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان 6 دہائیوں سے یواین مشن میں فوجی دستے بھیجنے والے ممالک میں سرفہرست رہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے