راجن پور (رپورٹ: انعام باری) غربت کی چکی میں پسی فاقہ کش قوم کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا ٹیکہ لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے نت نئے ٹیکسز لگاکر زندگیاں اجیرن بنادی گئی ہیں تفصیل کے مطابق حکومت نے چند ماہ قبل ادویات کی قیمتوں میں پندرہ فیصد تک اضافہ کیا تھا لیکن ادویہ ساز کمپنیوں نے کئی سو گنا اضافہ کیا عوامی حلقوں جس میں محمد ارشد، محمد انعام، جمشید احمد، محمد یوسف، شاہد احمد، عبدالغفار، کاشف، اویس، اکرم نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے حکمرانوں کا اصل چہرہ عیاں کردیا ہے ادویہ ساز کمپنیوں نے تو پہلے بھی اندھیر نگری مچا رکھی ہے آ ئے روز قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں اور جان بچانے والی ادویات تو مارکیٹ سے ہی غائب کردی جاتی ہے شہریوں کی بڑی تعداد نے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
![]()