راجن پور (رپورٹ: انعام باری) پیشہ ور گداگروں نے ماہ رمضان میں شہر جام پور کا رخ کر لیا بازاروں, محلوں, مارکیٹوں اور چوراہوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں جس سے حق دار زکات, صدقات اور فطرانہ حاصل کرنے سے محروم ہیں, تفصیل کے مطابق اسلام نے معاشرے کے اپاہج, معذور اور بے روز گار افراد کی مالی معاونت اور گزر بسر کے لیے زکات و صدقات کا قانون وضع کیا ہے جس کا مقصد معاشرے کے مستحق افراد کی حتی الامکان مدد کرنا ہے تاکہ یہ لوگ بھی معاشرے کے دیگر افراد کی طرح زندگی گزار سکیں لیکن انکا حق مارنے کے لیے پیشہ ور گدا گروں کی کثیر تعداد بھی کمائی کرکے حق داروں کو محروم کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کی آڑ میں سماج دشمن عناصر و پیشہ و چور رات دن کی روشنی میں ریکی کرکے رات کو چوری و ڈکیٹی کی وارداتیں کر تے نظر آتے ہیں جن کی روک تھام کیلئے انتظامیہ کی طرف سے کوئی خاطر خواہ انتظامات دیکھنے کو نہیں ملتے شہریوں محمد ابراہیم، ارسلان احمد، محمد عرفان، جاوید اقبال، ظفر اقبال، محمد زاہد، ایاز احمد، بلال احمد، فیاض احمد و محمد سکندر نے شدید احتجا ج کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جام پور شہر کا پیشہ ور گدا گروں نے رخ کر کے ڈیرے جما لیے ہیں جگہ جگہ بازاروں, محلوں, مارکیٹوں اور چوراہوں پر بھیک مانگتے نظر آتے جن کی وجہ سے زکات, صدقات اور فطرانہ حق داروں تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں اس لیے ان پیشہ ور گداگروں کا راستہ روکنے کا کمشنر ڈیرہ غازی خان، ڈی سی راجن پور سے مطالبہ کیا ہے تاکہ حق داروں تک حق پہنچ سکے۔
![]()