Home / اہم خبریں / کھپرو میں 9 سال قبل نویں جماعت کی طالبہ ذینب بھیو سے اجتماعی زیادتی کرکے وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے والے تین مجرمان کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

کھپرو میں 9 سال قبل نویں جماعت کی طالبہ ذینب بھیو سے اجتماعی زیادتی کرکے وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے والے تین مجرمان کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) کھپرو میں 9 سال قبل نویں جماعت کی طالبہ ذینب بھیو سے اجتماعی زیادتی کرکے وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے والے تین مجرمان کو سزائے موت ایک کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کھپرو عنایت اللہ بھٹو کی عدالت نے 2010 میں کھپرو کی طالبہ ذینب بھیو کو زیاتی کا نشانہ بناکر وڈیو وائرل کرنے والے مجرمان جہانزیب قائمخانی، دانش قائم خانی اور وسیم قائم خانی کو موت کی سزا سنادی ہے، جبکہ مجرم سہیل قائم خانی کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ مقدمہ ذینب کے چچا ڈاکٹر امین بھیو کی مدعیت میں 2010 میں کھپرو پولیس اسٹیشن میِں درج کیا تھا اور یہ واقعہ بھی ہائی پروفائل بن گیا تھا۔ اس مقدمہ کے گواہ خدا بخش بھیو نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔ جبکہ بھیو برادری کے سرادر بابل بھیو نے ملزمان کے والدین قائم خانی برادری پر ایک جرگہ کرکے ایک کروڑ روپے لیئے تھے۔ سندھ کی وڈیرے بابل بھیو ذینب کے چچا ڈاکٹر امین بھیو نے مجرمان کے والدین کے حق میں فیصلہ ختم کرنے کا کیس سے ہاتھ اٹھانے کے بعد عدالت میں بھی لکھکر دیا تھا۔ زیادتی کا شکار یتیم بچی زینب بھیو اور انکی ماں فیصلے سے خوش ہیں اور انصاف پر مبنی فیصلہ کرنے پر عدالت کو سلوٹ پیش کیا اور جبکہ چاروں ریپسٹ نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے