Home / اہم خبریں / آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ منظرعام پر آگئی

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ منظرعام پر آگئی

لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں شرٹ میں ہمیشہ کی طرح سبز رنگ نمایاں ہے، ہلکے سبز رنگ کی پٹیاں بھی اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے، ایک طرف پیلے رنگ کا ستارہ اور دوسری طرف ورلڈ کپ لوگو بنایا گیا ہے، وسط میں سفید رنگ سے پاکستان کا لفظ نمایاں کیا گیا ہے، پشت پر پاکستان کا پرچم، کھلاڑی کا نام اور نمبر ہے، شرٹ کے علاوہ کیپ میں بھی گہرے اور ہلکے سبز رنگ کا امتزاج ہے۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی کو انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین میچ کے ساتھ ہوگا، پاکستان ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے