Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم کی تمام شاہراہوں پر پاگل آوارہ کتوں کی بھرمار اور شہری پریشان

ٹنڈو آدم کی تمام شاہراہوں پر پاگل آوارہ کتوں کی بھرمار اور شہری پریشان

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کی تمام شاہراہوں پر پاگل آوارہ کتوں کی بھرمار اور شہری پریشان، تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کی عام شاہراہ کتا چوک شاہراہ بنی ہوئی ہے سحری کے اوقات میں پاگل کتے شہر کی تمام شاہراہوں اور چوراہوں پر خول کے خول گشت کرتے پھرتے ہیں اور کئی روزہ دار ان پاگل کتوں کے کاٹنے سے زخمی بھی ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک بلدیہ کی جانب سے ان پاگل کتوں کے خاتمے کی کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی صرف شہریوں کو دھوکے میں رکھا ہوا ہے روزہ داروں نے میڈیا سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہزاروں پاگل کتوں کا بسیرا ہے ہر علاقے میں ہر شاہراہ پر درجنوں کتے موجود ہوتے ہیں اور کئی شہری ان پاگل کتوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں دوسری جانب مساجدوں میں تراویح پڑھانے والے علماء کرام حافظ قرآن بھی ان پاگل کتوں سے پریشان ہیں کئی حافظ قرآن نے تراویح پڑھانے کے لیے کئی علاقوں میں جانے سے منع کردیا انہوں نے چئیرمین میونسپل کمیٹی مسرور احسن غوری اور چیف میونسپل آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً شہر بھر سے آوارہ کتوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے