تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکو ایک بار پھر پر لگ گئے، اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔ آج ایک بار پھرانٹربینک میں بھی ڈالر کو پر لگ گئے ہیں اور اب روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔ جمعے کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالرکی قدرمزید بڑھ کر149  روپے 30 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز بھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی تھی۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی شدت 898 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر 33093 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ کا افتتاح، میرا مقصد کراچی میں کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیر اہتمام پروفیسر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے