ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹھنڈی ہوائوں، بادلوں اور بارش نے موسم سہانا کردیا ہے۔ صبح سے آسمان پر بادلوں کے ڈیرے اور فرحت بخش احساس دلاتی ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے، شہر میں بادلوں کا راج ہے، مختلف مقامات میں بوندا باندی نے موسم کے بدلے تیور کا احساس دلا دیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف مقامات میں بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک بالائی اور زیریں پنجاب میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ ضلع بھر میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش نے موسم سہانا بنا دیا، جھلسا دینے والی گرمی اڑن چھو ہوئی تو روزے داروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بدھ کی شام ڈیرہ اسماعیل خان کی چاروں تحصیلوں پروآ، کلاچی، درابن اور پہاڑپور سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں شام کے بعد شروع ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار بنادیا اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ سرد ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔ گرمی کی شدت کم ہونے سے روزہ داروں کے چہرے کھل کھلا اٹھے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شام پانچ بجے کے بعد تیز ہوائیں چلنے لگیں، ساتھی ہی سیاہ سرمئی گھٹاﺅں نے آسمان کو لپیٹ میں لے لیا، قہر کی گرمی کے بعد بادلوں کے ضبط کے بندھن ٹوٹے تو وہ کھل کر برسے کہ گرد سے اٹے پودے دُھل کر نکھر گئے۔ گرمی کا زور ٹوٹا تو روزے داروں کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے بیشتر علاقوں میں بارش نے گرمی کو اوندھے منہ گرادیا۔ بارش ہونے سے گرمی کے ستائے شہری خصوصاً روزہ دار افراد بے حد خوش ہیں۔
![]()