کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ضلع وسطی تھانہ شاہراہ نور جہاں کے علاقے دیر کالونی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن، علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے، پولیس اور رینجرز کی گھر گھر تلاشی، ضلع وسطی پولیس اور سچل رینجرز کی بھاری نفری آپریشن میں حصہ لے رہی ہے، آپریشن رمضان المبارک اور خصوصا آنے والے یوم علی کرم الله وجہہ کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔
![]()