کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میٹرو ویل کے قریب ڈکیتوں کی سفاکی۔ بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو مزاحمت پر گولی مار دی۔ شہری گولی کھانے کے بعد موقع پر تڑپ تڑپ کر ملزمان کی جانب اشارے کرتا رہا۔ واقعہ آج دوپہر کو میٹروویل پر پیش آیا۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چارملزمان نے دن دہاڑے اسلحے کے زور پر ڈکیتی واردات کی۔ ایک ڈاکو موٹر سائیکل میں رقم چیک کرتا رہا دوسرے شہری کے جیب سے نکال لی۔ شہری دور کھڑے ڈکیتی ہونے کی واردات کا نظارہ کرتے رہے۔ ڈکیت جاتے جاتے تبرک کے طور پر شہری کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔
![]()